بھارت،حجاب اور نقاب کے ساتھ زیورات خریدنے پر پابندی ، سیاسی تنازع کھڑا ہوگیا

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت کی ریاست بہار میں جیولری تاجروں کے ایک فیصلے نے سیاسی تنازع کھڑا کر دیا  ،، جس کے تحت چہرہ ڈھانپ کر آنے والے گاہکوں، جن میں حجاب، نقاب یا برقع پہننے والے افراد بھی شامل ہیں، کو زیورات کی دکانوں میں داخلے سے روکا جائے گا۔آل انڈیا جیولرز اینڈ گولڈ فیڈریشن  کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی گاہک، خواہ مرد ہو یا عورت، اگر اسکارف، برقع، نقاب یا ہیلمٹ کے ذریعے چہرہ ڈھانپے ہوئے ہو تو خریداری سے قبل اسے شناخت کے لیے اپنا چہرہ ظاہر کرنا ہوگا۔