ڈھاکہ(آئی این پی )بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق بی این پی رہنما اور سویچھاسیبک دل کے سابق رہنما عزیز الرحمن مصبر قتل ہوگئے ۔ پولیس اور جماعتی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آئندہ انتخابات سے قبل ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی تشدد کی تازہ مثال ہے