یہ معاملہ آسٹریلیا کے ویزا اور امیگریشن نظام کے لئے سنگین خطرہ ہے: آسٹریلوی سینیٹر
سڈنی (آئی این پی )بھارت میں جعلی ڈگریوں اور تعلیمی اسناد کے مبینہ اسکینڈلز پر عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔آسٹریلوی سینیٹر میلکم رابرٹس نے اس معاملے کو آسٹریلیا کے ویزا اور امیگریشن نظام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 22 جامعات سے ایک لاکھ سے زائد جعلی اسناد برآمد کیں۔ ان کے مطابق یہ جعلی ڈگریاں اور سرٹیفکیٹس بیرونِ ملک ملازمتوں اور ویزا درخواستوں کے لیے استعمال کیے گئے۔رپورٹس کے مطابق بھارت میں جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس 1,350 سے 7,300 آسٹریلوی ڈالر تک فروخت ہوتے رہے۔ آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ 23 ہزار سے زائد غیر ملکی طلبہ جعلی ڈگریوں کے ساتھ آسٹریلیا میں پکڑے جا چکے ہیں، جس کے بعد ویزا سسٹم کی جانچ مزید سخت کر دی گئی ہے