یو ایم ٹی کا کانووکیشن کل طلبہ کومیڈلز،ڈگریاں تقسیم کی جائینگی

لاہور (خصوصی رپورٹ)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا 29واں کانووکیشن کل بروز ہفتہ صبح 8:30 بجے ہوگا۔ صدارت چیئرمین و صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کرینگے، وفاقی و صوبائی وزرا سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔کانووکیشن کے دوران فارغ التحصیل طلبا و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی جائینگی۔نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کو میڈلز اور اعزازات سے بھی نوازا جائے گا۔