امریکہ نے ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی کی: چین

صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ٹیرف لگاکرتجارتی نظام کو نقصان پہنچایا:ترجمان وزارت خارجہ 
 بیجنگ(آئی این پی )چینی وزارت خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے گاڑیوں پرعائد ٹیرف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا امریکا نے گاڑیوں پر ٹیرف عائد کرک ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی کی۔چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہاصدرڈونلڈ ٹرمپ  نیٹیرف لگاکرتجارتی نظام کونقصان پہنچایا، امریکا کے اقدامات سیان کے مسائل حل نہیں ہوں گے،کوئی بھی ملک اضافی محصولات عائد کرنے سے خوشحال نہیں ہوسکتا۔