گلگت بلتستان کی ترقی شہباز شریف کی اولین ترجیح ہے:امیر مقام

بھاشا ڈیم متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں:وفاقی وزیر کی اجلاس میں گفتگو
 اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی شکایات کے ازالے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متاثرین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اولین ترجیحات ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔