اے این ایف کا کریک ڈائون،خاتون سمیت 7ملزم گرفتار

مختلف شہروں سے30 کروڑ 20 لاکھ سے زائد مالیت کی 268.08 کلو گرام منشیات برآمد
راولپنڈی(آئی این پی )اینٹی نارکوٹیکس فورس( اے  این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں 5 کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار کر  لیا اور  انکے قبضے سے  30 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 268.08 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق  اسلام آباد ائیرپورٹ پر دبئی جانیوالے مرد اور خاتون کے پیٹ سے 560 گرام وزنی 82 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔حاجی شاہ بس ٹرمینل ڈسٹرکٹ اٹک کے قریب گاڑی سے 8.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی اور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔مخدوم انٹرچینج کوٹ مومن سرگودھا کے قریب گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد جبکہ 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔نیول اینکرج اسلام آباد کے قریب گاڑی اور موٹر سائیکل سوار ملزمان سے 3.1 کلوگرام چرس اور 25 گرام ویڈ برآمد اور 2 ملزمان گرفتار کیے گئے۔