لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی خودکشی کی کوشش کا معاملہ ،لاہور پولیس اپنی رپورٹ اعلی حکام کو بھجوائے گی پولیس ذرائع کے مطابق رپورٹ میں نہ لڑکی نہ لڑکے اور نہ یونیورسٹی انتظامیہ کو ذمہ ٹھہرایا گیا ہے بلکہ اس میں یونیورسٹی انتظامیہ کو عمارت کی خاص جگہوں پر شیشے اور جالیاں لگانے کا کہا گیا ہے یہ رپورٹ کسی وقت بھی اعلی افسروں کو بھجوائی جائے گی