ٹیم نے فیصلہ کیا تو ملتان سلطان کی آئندہ سال نیلامی کریں گے:چیئرمین پی سی بی کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی نیلامی ہوئی عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔نیلامی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ ترقی کررہی ہے یہ کامیابی صرف پی سی بی کی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی ہے آج کی نیلامی معمولی نہیں تھی یہ پاکستان میں سرمایہ کاری پر اعتماد ہے، یہ کوئی معمولی رقم نہیں ہے یہ عوام کا کرکٹ سے لگاؤ اور محبت کی عکاس ہے۔نیلامی میں موجود افراد کو یقین دلاتا ہوں ابھی بہت مواقع ہیں، ملک کا جو نقشہ ہمارے ذہنوں میں بنا ہوا ہے پاکستان کو وہاں تک لے کر جائیں گے، پی سی بی اور تمام پی ایس ایل ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا اگر ٹیم نے فیصلہ کیا تو ملتان سلطان کی آئندہ سال نیلامی کریں گے۔