7 ویں ٹیم حیدرآباد ایف کے ایس گروپ نے 175 جبکہ آٹھویں ٹیم سیالکوٹ او زی ڈویلپرز نے 185 کروڑ میں خرید لی
اسلام آباد (آئی این پی)پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیمیں 360 کروڑ روپے میں فروخت کر دی گئیں، 7 ویں ٹیم ایف کے ایس گروپ نے سب سے زیادہ 175 کروڑ روپے کی بولی لگا کر حاصل کی اور اسے حیدرآباد کا نام دیا جبکہ 8 ویں ٹیم او زی ڈویلپرز نے 185 کروڑ کی بولی لگا کر خرید لی اور ٹیم کیلئے سیالکوٹ کے نام کا انتخاب کیا۔رنگ برنگی تقریب کا جناح کنونشن سینٹراسلام آبادمیں اہتمام کیا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ، وفاقی وزیرعطاتارڑ، طلال چوہدری ، طارق فضل چودھری شریک ہوئے ۔پی ایس ایل آکشن کی تقریب کے آغاز پر ہانگ کانگ سپر سکسز اور پاکستان شاہینز کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کو انعامات سے نوازا گیا۔تقریب کے دوران پاکستان شاہینز کو رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔