اٹلی کے گاؤں بیلکاسٹرو کے میئر انتونیو ٹورچیا نے اپنے رہائشیوں کو ایک غیر معمولی حکم جاری کیا ہے جس میں انہیں کسی بڑی بیماری کا شکار نہ ہونے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر ایسی بیماریاں جن کے لیے ایمرجنسی طبی امداد کی ضرورت ہو۔ یہ اعلان صحت کی سہولتوں کے بحران اور مقامی طبی نظام کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔
میئر کا کہنا تھا کہ گاؤں کے 1200 رہائشیوں میں سے نصف کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے، اور گاؤں سے قریب ترین اسپتال تقریباً 30 میل دور ہے۔ اس گاؤں میں ایک ڈاکٹر ہے جو صرف کال کے ذریعے دستیاب ہوتا ہے، اور یہ سروس رات، ویک اینڈ اور دیگر تعطیلات کے دوران دستیاب نہیں ہوتی، جس کا مطلب ہے کہ اگر کسی کو فوری علاج کی ضرورت ہو، تو اسے 30 میل دور اسپتال جانا پڑتا ہے۔اس اقدامات کا مقصد مقامی افراد کو شدید بیماری یا چوٹوں سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانا تھا۔ میئر نے گاؤں والوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایسی سرگرمیاں نہ کریں جن سے چوٹیں آنے کا خطرہ ہو، اور آرام کرنے کی ہدایت دی۔
یہ اقدام ایک مایوسی کے طور پر سامنے آیا، جس کا مقصد صحت کے بحران کی طرف عوامی اور حکومتی توجہ مبذول کرنا تھا۔ کلابریا اٹلی کے غریب ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے اور یہاں صحت کے نظام میں کمیوں کی وجہ سے 2009 سے اب تک 18 اسپتال بند ہو چکے ہیں۔یہ اعلان عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جس سے مقامی صحت کے مسائل اور ان کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔