سدرہ امین کے والد کا انتقال، دعا کی درخواست

سدرہ امین کے والد کا انتقال، دعا کی درخواست

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔

 سدرہ امین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی اور ان کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست کی۔سدرہ امین نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ ان کے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین۔واضح رہے کہ سدرہ امین حالیہ دنوں میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، اور اس موقع کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔ اس افسوسناک موقع پر کرکٹر کی جانب سے اپنے والد کے لیے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔