ہائیکورٹ کے احکامات پر بسوں کی خریداری کا معاملہ: نجی سکولوں سے ڈیٹا طلب

ڈیٹا فراہم نہ کرنے والے اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائیگی‘سی ای او ایجوکیشن ،نوٹس جاری
لاہور (آن لائن) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن لاہور نے بسوں کی خریداری کے معاملے پر نجی سکولز سے ڈیٹا مانگ لیا۔نجی سکولز کی چینز لاہور گرامر، بیکن ہائوس، لاکاس سکول، سٹی سکول، لرننگ الائنس سکول و دیگر کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر ڈیٹا فراہم کیا جائے، ڈیٹا فراہم نہ کرنے والے اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔نوٹس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے گا، موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد بچوں کو ٹرانسپورٹ مہیا کرنا سکول کی ذمہ داری ہے۔