لاہور(خصوصی رپورٹ)سکولوں میں سولر منصوبہ میں توسیع کا فیصلہ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے مزید سکولوں میں سولر لگانے کے لیے ڈیٹا طلب کرلیا۔صوبے کے ہائر سیکنڈری سکولوں میں سولر پینل لگائے جائیں گے۔تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔سکولوں میں کتنے بجلی استعمال ہوتی ہے۔مراسلے میں پوچھا گیا ہے کہ سکولوں میں کتنے طلبہ زیر تعلیم ہیں ؟سکول کے فوکل پرسن ڈسٹرکٹ کا نام لکھ کر پرفارم بھجوایا جائے۔ اس وقت صوبے میں 9سو 3 ہائر سیکنڈری سکول ہیں۔