لندن(آئی این پی )انگلینڈ کی گلیوں میں پراسرار طور پر کوئی چھلے ہوئے کیلے پلیٹوں میں چھوڑ کر جانے لگا جس نے شہریوں کو پریشان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے نوٹنگھم شائر کے ایک قصبے میں لوگ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سڑک کنارے پلیٹوں میں چھلے ہوئے کیلے کون چھوڑ کر غائب ہورہا ہے۔ برطانوی شہریوں کے مطابق تقریبا ہر ماہ ایسا دیکھنے کو ملتا ہے مگر کون یہ شرارت کرتا ہے آج تک معلوم نہ ہوسکا۔