واشنگٹن( اے ایف بی )پاکستان اور امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ نے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کر لیا ۔تفصیل کے مطابق سیکریٹری تجارت جواد پال کی قیادت میں پاکستانی وفد کے ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات ہو رہے ہیں، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے پاکستان کے معدنیات سیکٹر میں 500 ملین ڈالر سے ایک ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاک امریکا وفود پاکستان امریکا کے نئے تجارتی معاہدے کی تفصیلات طے کریں گے، پاک امریکا تجارتی مذاکرات معاشی تعلقات کو دوبارہ ترتیب دینے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔