لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ختم کی جائے:افغان نائب وزیرخارجہ

  خواتین کی تعلیم پر  پابندی  شریعت کیخلاف اور ان کیساتھ ناانصافی ہے:شیر محمد عباس ستانکزئی
کابل(آئی این پی)افغانستان کے نائب وزیر خارجہ نے لڑکیوں کی تعلیم پر عائد پابندی کو ان کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔افغان صوبے خوست میں مدرسے کی گریجوایشن تقریب سے خطاب میں نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس ستانکزئی نے خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی کو شریعت کے خلاف قرار دیا۔نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک میں 20 ملین لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے، افغانستان کی 40 ملین کی آبادی میں 20 ملین خواتین ہیں جن کے ساتھ نا انصافی ہوئی، ان کی تعلیم پر عائد پابندی شریعت کے مطابق نہیں ہے۔