کابینہ اجلاس میں شریک دو وزراء نے تعلیم حاصل کرنے پر پابندی کے فیصلے کی تصدیق کردی
کابل(آئی این پی)افغانستان کی طالبان حکومت کے سربراہ ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے کابینہ اجلاس میں لڑکیوں کے اسکولوں کے ساتھ مدارس میں مذہبی تعلیم حاصل کرنے پر پابندی کی ہدایت کی ہے۔افغانستان انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے دو وزرا نے بتایا کہ امیرِ طالبان نے دو ہفتے قبل کابینہ اجلاس میں کہا کہ خواتین کا مذہبی تعلیم کے لیے مدرسہ جانا شرعی طور پر جائز نہیں۔وزرا نے مزید بتایا کہ امیر طالبان ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے موقف اختیار کیا کہ خلافتِ ثالثہ کے دور میں بھی خواتین کو مساجد جانے کی اجازت نہیں تھی لہذا یہ عمل درست نہیں سمجھا جا سکتا۔ایک اور وزیر نے اس بات کی تصدیق کی کہ امیرِ طالبان کے بیان سے کابینہ کے کئی اراکین شدید مایوسی کا شکار ہیں تاہم کسی کو ان کے سامنے اختلاف کرنے کی جرات نہیں ہوئی