لاہور: بسنت فیسٹیول کے اختتام کے بعد شہر میں چکن کی فروخت میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آج چکن گوشت کی قیمت میں فی کلو 29 روپے کمی کے بعد نرخ 497 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں، جو کہ طویل عرصے کے بعد 500 روپے فی کلو سے نیچے جانے کا پہلا موقع ہے، جس سے شہریوں کو ریلیف ملا ہے۔
تفصیلات کے مطابق:
زندہ برائلر فارم ریٹ: 315 روپے فی کلو
تھوک ریٹ: 329 روپے فی کلو
پرچون ریٹ: 343 روپے فی کلو
ان نرخوں میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ادھر انڈوں کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے، اور فارمی انڈے 50 روپے سستے ہو کر 250 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔تاجروں کے مطابق بسنت کے بعد طلب میں کمی کے باعث قیمتیں نیچے آئیں، تاہم شہریوں کا مطالبہ ہے کہ چکن اور انڈوں کی قیمتوں میں مزید استحکام لایا جائے تاکہ عام صارف کو حقیقی ریلیف مل سکے۔