ایڈیڈاس کا ونٹر اولمپکس کے لیے انقلابی گرم لباس، جدید حرارتی ٹیکنالوجی سے لیس

ایڈیڈاس کا ونٹر اولمپکس کے لیے انقلابی گرم لباس، جدید حرارتی ٹیکنالوجی سے لیس

ایڈیڈاس نے ونٹر اولمپکس کے لیے ایک نیا اور انقلابی لباس متعارف کروا دیا ہے جو کھلاڑیوں کو شدید سرد موسم میں اندر سے گرم رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بظاہر یہ لباس ایک عام ٹریک سوٹ جیسا دکھائی دیتا ہے، تاہم اس میں نصب جدید حرارتی پیڈز کھلاڑیوں کے اہم پٹھوں کو گرم رکھتے ہیں، جس سے وہ ٹریننگ یا وارم اپ کے بعد بھی اپنے جسمانی درجہ حرارت کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔ایڈیڈاس کی ایتھلیٹ پرفارمنس کی ڈائریکٹر مارگریٹا ریکولیا کے مطابق کمپنی کئی برسوں سے اس نوعیت کی حرارتی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2012 کے لندن اولمپکس میں ایڈیڈاس نے ٹریک سائیکل سواروں کے لیے اسی نوعیت کے آلات متعارف کروائے تھے تاکہ کھلاڑی اپنے پٹھوں کا موزوں درجہ حرارت برقرار رکھتے ہوئے طاقت کا مؤثر استعمال کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب اس لباس کا نیا اور بہتر ورژن خصوصی طور پر ونٹر اولمپکس کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد کھلاڑیوں کو منفی درجہ حرارت میں عالمی معیار کی کارکردگی دکھانے کے قابل بنانا ہے۔اس جدید لباس میں حرارتی پیڈز ان پٹھوں پر خاص توجہ دیتے ہیں جو سردی سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، جبکہ اس میں بوسٹ موڈ جیسی اضافی خصوصیات بھی شامل ہیں، جو ضرورت پڑنے پر اضافی حرارت فراہم کرتی ہیں۔