امریکہ دنیا پر غلبہ حاصل کرنے سے دنیا سے الگ تھلگ کی جانب بڑھ رہا ہے
بگوٹا(آئی این پی )کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ انھیں اس بات کا یقین ہے کہ وینزویلا کے بعد اب امریکی فوج کولمبیا کے خلاف کارروائی کر گی۔وینزویلا کے ہمسایہ ملک کولمبیا کے صدر پیٹرو نے بی بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ امریکہ دیگر ممالک کو اپنا حصہ سمجھ رہا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کو فوجی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔ پیٹرو نے مزید کہا کہ امریکہ دنیا پر غلبہ حاصل کرنے سے دنیا سے الگ تھلگ ہونے کی جانب بڑھ رہا ہے۔انھوں نے امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ایجنٹس ICE پر الزام لگایا کہ وہ نازی بریگیڈز کی طرح کام کر رہے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے آئیس کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے، جسے حکومت جرائم اور غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کے خلاف کریک ڈائو ن قرار دیتی ہے۔امریکی حملوں کے بعد وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے تناظر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کولمبیا پر فوجی کارروائی ممکن ہے۔ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کو بارہا کہا کہ وہ اپنی حفاظت کریں، جس پر پیٹرو کی جانب سے سخت ردِ عمل سامنے آیا ہے