ٹھٹھہ(آئی این پی )ٹھٹھہ میں جنگ شاہی کے قریب رن پٹھانی کے مقام پر چلتی ہوئی ٹرین سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق بہاالدین زکریا ایکسپریس ملتان سے کراچی آ رہی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہو سکی جبکہ لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔