بسنت کے تینوں روز 9 لاکھ گاڑیوں کی لاہور میں انٹری

لاہور(سپیشل رپورٹر)بسنت فیسٹیول کے دوران لاہور میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس کے باعث تین روز میں تقریباً 9 لاکھ گاڑیوں کی شہر میں انٹری ریکارڈ کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ نگرانی بسنت کے انتظامات اور ٹریفک صورتحال سے متعلق ایک خصوصی ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے دو روزہ بسنت کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔