آئندہ سال بسنت کا اعلان 3 ماہ پہلے کیا جائے گا تاکہ سامان کی ترسیل اور قیمتیں مناسب رہیں
پتنگ اور ڈور کی مینوفیکچرنگ اور ترسیل میں بد انتظامی سے قیمتوں میں اضافہ ہوا: صدر ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ
لاہور (آئی این پی )لاہور میں تین روزہ بسنت کے دوران دو ارب سے زائد کا پتنگ بازی کا سامان فروخت ہوا۔پنجاب حکومت کی مشروط اجازت سے لاہور میں بسنت کا ثقافتی تہوار جوش وخروش سے منایا گیا زندہ دلانوں کے شہر میں تین روز سے جشن کا سماں رہا ۔دن اور رات کی تفریق کے بغیر آسمان پر ہر طرف رنگ برنگی پتنگیں اڑتی دکھائی دیتی رہیں۔ چھتوں پر میلے لگے رہے ، جہاں بسنت کی مناسبت سے گانے اور بوکاٹا کے نعرے گونج رہے تھے۔بسنت کے حوالے سے صدر ڈسٹرکٹ کائٹ فلائنگ شیخ سلیم کا کہنا ہے کہ لاہور میں یکم سے 7 فروری تک بسنت کے لیے 2 ارب سے زائد کا پتنگ بازی کا سامان فروخت ہوا۔شیخ سلیم کا کہنا تھا کہ بسنت کے تین روز میں 50 کروڑ سے زائد کا سامان فروخت ہوا جب کہ پتنگ اور ڈور کی مینوفیکچرنگ اور ترسیل میں بد انتظامی سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔صدر کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ سال بسنت کا اعلان 3 ماہ پہلے کیا جائے گا تاکہ سامان کی ترسیل اور قیمتیں مناسب رہیں