لاہور(آئی این پی ) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ لاہور میں بسنت ختم ہونے کے بعد پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی ، مقررہ وقت کے بعد پتنگ اڑانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔اپنے ایک بیان میں ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں پتنگ بازی کی مانیٹرنگ کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے اور اب تک قانون کی خلاف ورزی پر 1700 سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں