بندر کی پتنگ اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت میں ایک بندر کی پتنگ اڑانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچارکھی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے وارانسی میں ایک بندر پتنگ اڑانے کی کوشش کر رہا ہے جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔غیر ملکی ویب سائٹ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ایک آسمانی تماشے میں، وارانسی میں ایک شرارتی بندر نے ایک پتنگ کو قابو کر لیا، جس سے مقامی لوگ حیران رہ گئے۔