بسنت ختم،پتنگ بازی پر پھر پابندی
3 روز میں لاہور میں 9 لاکھ گاڑیو ں کی انٹری،اورنج لائن ٹرین اورسرکاری بسوں پر 20لاکھ افراد کا فری سفر ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت کے انتظامات اور سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کااظہار کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)3روزہ بسنت بہار میلہ ختم،آج سے پتنگ بازی پر دوبارہ پابندی کردی گئی،آج سے پتنگ اڑانے پر پھر گرفتاری ہوگی بسنت بہار،لاہور میں 3روز کے دوران 9لاکھ گاڑیو ں کی انٹری ایک ریکارڈ ہے،اورنج لائن،میٹروبس، فیڈربس، الیکٹروبس اور دیگر سرکاری بسوں پر 3روز میں تقریبا 20لاکھ مسافروں نے سفر کر کے نیا ریکارڈ بنا دیاہے -وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت کے انتظامات اور سکیورٹی اقدامات پر اطمینان کااظہارکیااورکہاکہ اتوار بسنت میلے کا آخری روز ہے، رات کو پتنگ بازی بند کر دی جائے گی۔ تین روزہ بسنت فیسٹیول کے اختتام پر پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی ۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اورنج لائن میٹروٹرین پر جمعہ کو 2لاکھ99ہزار، ہفتے کو 3لاکھ 5ہزار، مجموعی طورپر 2رو ز میں 6لاکھ سے زائد مسافروں نے مفت سفر کیا- میٹر وبس پر جمعہ کو ایک لاکھ 43ہزار،ہفتے کو ایک لاکھ 35ہزار مجموعی طور پر 2لاکھ 78ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا -سپیڈو فیڈر بسوں پر جمعہ کو ایک لاکھ 74ہزار،ہفتے کو ایک لاکھ 82ہزار مجموعی طور پر 3لاکھ 56ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا -الیکٹروبس فیڈر روٹس پر جمعہ کو 15ہزار، ہفتے کو 15ہزار مجموعی طور پر 30ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا -ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے تحت مہیا کردہ بسوں پر جمعہ کو 30ہزار ہفتہ کو30ہزار مجموعی طورپر 60 ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا -گرین الیکٹرو بسوں پر جمعہ کو 25ہزار،ہفتے کو 27ہزارمجموعی طورپر 52ہزار مسافروں نے مفت سفر کیا -بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیاکہ لاہور میں عوام کے مفت سفر کے لئے 419 بسیں آخری دن بھی میسر ہیں۔ بسنت کے موقع پر عوام کو فری رائیڈز د ی جا رہی ہیں -اورنج لائن میٹروٹرین آج رات تک مسافروں کو مفت سفر کی سہولت مہیا کررہی ہیں۔ میٹروبس،، فیڈر بسیں، گرین بسیں بھی فری ٹریول کی سہولت مہیا کر رہی ہیں۔ آج بھی 6ہزار Yango رکشوں پر حکومت کی طرف سے فری رائیڈ ز دی جا رہی ہیں - بسنت فیسٹیول کے آخری روزبھی حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا -وزیراعلیٰ نے پتنگ بازی کے اوقات رات بارہ بجے سے صبح 5بجے تک کیلئے بڑھا دیا ،آج صبح پانچ بجے کے بعد پتنگ بازی پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی