پتنگ بازی سے آرڈیننس پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد

 لوگوں کی جانوں کی حفاظت بہت ضروری ہے‘سرکاری وکیل انتظامات کے بارے رپورٹ پیش کریں:ہائیکورٹ
لاہور(آئی این پی)لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی سے متعلق آرڈیننس پر فوری عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے سرکاری وکیل کو مجاز افسر سے ہدایت لیکر 22 دسمبر کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔  جسٹس ملک محمد اویس خالد نے ریمارکس دیئے  لوگوں کی جانوں کی حفاظت بہت ضروری ہے،پتنگ بازی چائنہ میں ڈھائی ہزار سال پہلے شروع ہوئی ،پوری دنیا میں کائٹ فلائنگ ہوتی ہے مگر سیفٹی بہت ضروری ہے ۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ چائنہ جاپان میں ڈور نہیں بنتی لوگ پیچے نہیں لگاتے ، جسٹس ملک محمد اویس کا سرکاری وکیل سے استفسارکیاآپ یہ بتائیں کہ سیفٹی کو ریگولیٹ کیسے کریں گے؟جسٹس ملک اویس خالد نے کہاکہ درخواست گزار کا موقف صرف یہ ہے کہ سیفٹی بہت ضروری ہے