بھارت (خصوصی رپورٹ) پرواز کے اڑان بھرنے سے قبل کبوتر کی آمد سے افرا تفری مچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انڈیگو کی پرواز میں کبوتر اڑتا ہوا مسافروں کے گرد چکر لگاتا رہا اس دوران کچھ لوگ چیخنے لگ گئے تو کسی نے ویڈیو بنانا شروع کردیں۔کبوتر ٹیک آف سے کچھ لمحوں پہلے طیارے میں داخل ہوا جس سے کچھ لمحے افرا تفری کی صورتحال رہی بعد میں مسافر تفریح کرنے لگ گئے۔ویڈیو وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ پر طنز و مزاح کی لہر دوڑ گئی۔ بہت سے لوگوں نے انڈیگو کو ایک مشکل دور سے گزرنے کے حوالے سے تبصرہ کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ یقینا اس کے پاس بورڈنگ پاس ہے۔دوسرے صارف نے مذاق میں کہا کہ کم از کم کوئی تو اڑ رہا ہے۔ تیسرے صارف نے کہا کہ کیا اس کے پاس ٹکٹ موجود ہے۔وائرل ویڈیو کو اب تک لاکھوں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور اس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں فلائٹ بحران شدت اختیار کرگیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں پروازیں منسوخ ہورہی ہیں۔