لاشیں ممکنہ طور پر حسینہ واجد دور کے کریک ڈائو ن میں مرنے والوں کی ہیں
ڈھاکہ (آئی این پی) بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں اجتماعی قبرکی کھدائی، 114 افرادکی لاشیں موجود ہونے کا امکان ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاشیں ممکنہ طور پر حسینہ واجد دور کے کریک ڈائو ن میں مرنے والوں کی ہیں، اجتماعی قبر کی کھدائی کا عمل اقوام متحدہ کی مدد سے کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز اجتماعی قبر کی کھدائی کا آغاز کیا گیا ہے، ڈی این اے مشکل، ہڈیوں سے تحقیقات میں وقت درکار، مذہبی رسومات کے مطابق دوبارہ تدفین کی جائے گی۔عالمی میڈیا کے مطابق ارجنٹائن کے فرانزک ماہر لوئیس فونڈی بریڈر مشاورت فراہم کر رہے ہیں، وہ دہائیوں سے دنیا بھر میں اجتماعی قبروں کی بازیابی اور شناخت کی مہمات کا تجربہ رکھتے ہیں۔