یوکرینی صدر سے تھوڑی مایوسی ہوئی، انہوں نے روس کیساتھ جنگ کے خاتمے کے منصوبے پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر 8 جنگیں ختم کرانے کا تذکرہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ 8 جنگیں ختم کروا چکا، نویں ختم کروانے کی کوشش ہے، ٹرمپ کا کہناتھا کہ انہیں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے تھوڑی سی مایوسی ہوئی ہے کیونکہ انہوں نے روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے منصوبے پر ابھی تک سنجیدگی سے غور نہیں کیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈی سینٹر آنرز کی ریڈ کارپٹ تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 8 جنگیں ختم کروا چکا، نویں ختم کروانے کی کوشش ہے، روس، یوکرین تنازع پر بات چیت جاری ہے۔امریکی صد ر نے کہا کہ تو ہم صدر پیوٹن سے بات کر رہے ہیں اور ہم یوکرینی رہنمائوں سے بھی بات کر رہے ہیں،جن میں صدر زیلنسکی بھی شامل ہیں، اور مجھے کہنا پڑتا ہے کہ مجھے تھوڑی سی مایوسی ہوئی ہے کہ صدر زیلنسکی نے ابھی تک اس تجویز کو نہیں پڑھا، چند گھنٹے پہلے تک یہی صورتحال تھی