پی ٹی آئی مارچ کے ذریعے کیا چاہتی ہے یہ زیادہ اہمیت رکھتا ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

 مارچ سے متعلق جو تیاری تھی سب کے سامنے ہے، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ترجیح ہے
 اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مارچ سے متعلق جو تیاری تھی سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی مارچ کے ذریعے کیا کرنی چاہتی ہے یہ زیادہ اہمیت رکھتا ہے، پی ٹی آئی نے کے پی میں بری کارکردگی چھپانے کے لئے مارچ کی باتیں کی گئیں۔ا یک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورننس کے حالات سب کے سامنے ہیں، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہورہی ہے، شہری شہید ہورہے ہیں، صوبے میں جو حالات ہیں اس کو چھوڑ کر دوسری باتیں کی جارہی ہیں۔دانیال چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو جب بھی موقع ملا ملک پر حملہ کیا اور اسے کمزور کیا، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی ترجیح ہے۔