اسلام آباد (آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کے ایک وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے صحت کے شعبے کی بہتری اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں شعبہ صحت کی بہتری کے لیے جاری اصلاحات اور حکومتی اقدامات کو سراہا اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے اقتصادی امور ڈویژن کو ہدایت کی کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی فزیشنز کو ملک میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں