نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وینزویلا میں حالیہ کشیدگی میں اضافے، بالخصوص امریکہ کی جانب سے کی گئی فوجی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔نیویارک میں جاری بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ اس پیش رفت کے خطے پر تشویشناک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، وینزویلا کی صورتحال سے قطع نظر، اس نوعیت کی فوجی کارروائیاں ایک خطرناک نظیر قائم کرتی ہیں