ایشیا فٹبال کپ (اے ایف سی) کے کوالیفائرز کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، جس کے تحت قومی ٹیم 25 مارچ 2025 کو شام کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔
ڈراز کی تقریب ملائشیا میں منعقد ہوئی، جہاں 24 ٹیموں کو 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ پاکستان فٹ بال ٹیم کو گروپ ای میں شامل کیا گیا ہے اور قومی ٹیم ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر شام، افغانستان، اور میانمار کے خلاف چھ میچز کھیلے گی۔
فیفا کی عالمی رینکنگ میں گروپ ای کی ٹیموں کی پوزیشنز درج ذیل ہیں:
شام: 98
افغانستان: 155
میانمار: 167
پاکستان: 198
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشیا فٹبال کپ 2027 سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ 25 مارچ 2025 سے 31 جون 2025 تک جاری رہیں گے۔