پاکپتن (خصوصی رپورٹ) پولیس نے ضلع بھر میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 8 گینگز کے 34 ڈاکووں کو گرفتار کرلیا، پولیس نے تین کروڑ 45 لاکھ سے زائد مالیتی مال مسروقہ بھی بر آمد کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق ولایت نے بر آمد شدہ مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا، ڈی پی او طارق ولایت نے بتایا کہ ضلع پولیس نے 8 خطرناک ڈکیت گینگز اور ان کے 34 ارکان کو گرفتار کیا اور ان سے بر آمدہ شدہ مال میں 2 کاریں،ایک ٹریکر ٹرالہ، 26 گائے بھینسیں، 58 موٹر ساٹیکلیں، 22 تولہ طلائی زیورات، سولر پینلز، زرعی اجناس، موبائل فونز اور دیگر گھریلو سامان شامل ہے۔