ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،53موٹرسائیکل،پانچ تولے سونا، اڑھائی کروڑ نقدی برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے 24 گھنٹوں میں 10 گینگز کے 23 کارندے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالورز، بندوقوں سمیت 114 ہتھیار اور سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلیں۔ 53 موٹر سائیکلز، 21 موبائل فونز، 5 تولے سونااور2 کروڑ 30 لاکھ روپے نقدی برآمد کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 318 اشتہاری، 189 عدالتی مفرور اور 88 عادی مجرم بھی گرفتار کیے گئے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 2 ڈاکو کیفر کردار کو پہنچے اور 6 زخمی ہوئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھیں۔