اے وی ایل ایس کی کارروائیاں،24 گینگز کے 203 کارندے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی او سی یو سید ذیشان رضا نیایس پی عمران کرامت بخاری اور ایس پی رانا زاہد حسین کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اے وی ایل ایس نے رواں سال 2025ء  میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 24 گینگز کے203ممبران کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 44کروڑ7لاکھ83 ہزار روپے مالیت کی وہیکلز برآمد کیں اینٹی وہیکل سٹاف نے سال 2025ء کے اڑھائی ماہ 43 کاریں،1920 موٹرسائیکلز اور 103 دیگر وہیکلز برآمد کرکے اصل مالکان کے سپرد کیں،اے وی ایل ایس نے 22 نان کسٹم پیڈ وہیکلز بھی برآمد کر کے متعلقہ محکمہ کے حوالے کیں اینٹی وہیکل سٹاف نے مختلف کارروائیوں کے دوران 23 وہیکلز برآمد کرکے دیگر اضلاع و صوبہ جات کے سپرد کیں 23اے کیٹیگری کے خطرناک اشتہاری ملزمان سمیت60 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اینٹی وہیکل سٹاف نے 335 عادی و عدالتی مفرور گرفتار کیے4ملزمان سے ناجائز اسلحہ جن میں درجنوں پسٹلز ،سینکڑوں گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کئے گئے اے وی ایل ایس نے روں سال ملزمان سے بھاری مقدار میں مختلف قسم کی منشیات برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھیجوایاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز بھر پورقانونی کارروائیاں جاری رہیں گی