سکاٹ لینڈ(آئی ین پی ) سکاٹ لینڈ کی پولیس نے اپنے فرنٹ لائن افسروں کی داڑھیاں منڈھوانے کا حکم واپس لے لیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سکاٹ لینڈ پولیس میں کلین شیوپالیسی گذشتہ سال مئی میں متعارف کرائی جانی تھی لیکن تنازع کی وجہ سے اس کا نفاذ 12 ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس پالیسی کا مقصد چہرے پر متنازع حفاظتی ماسک پہننے میں سہولت دینا تھا۔فورس نے اب بتایا ہے کہ پولیس سکاٹ لینڈ نے اپنے فرنٹ لائن افسروں کی داڑھیاں منڈھوانے کا حکم واپس لے لیا ہے ۔