اسلام آباد(آئی این پی )ملک کے 113 اضلاع میں ذیلی انسداد پولیو مہم مکمل ہوگیا۔ مہم میں 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز نے حصہ لیا، سیکیورٹی صورتحال کے باعث جنوبی خیبرپختونخوا میں بچوں تک ویکسین کی رسائی متاثر رہی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ذیلی انسداد پولیو مہم کی تفصیلات جاری کردیں۔ ملک کے 113 اضلاع میں دو کروڑ 93 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلائے گئے، مہم میں دو لاکھ 73 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز نے حصہ لیا۔پنجاب کے 11 اضلاع میں 90 لاکھ 70 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی گئی، جبکہ سندھ کے 30 اضلاع میں ایک کروڑ 14 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوئی۔خیبرپختونخوا کے 37 اضلاع میں 72 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے گئے۔ بلوچستان کے 32 اضلاع میں 23 لاکھ جبکہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 43 ہزار بچوں کی ویکسینیشن کی گئی۔ گلگت بلتستان کے دو اضلاع میں تقریبا ایک لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلائے گئے۔