صوبائی حکو مت دہشت گردی کے مکمل خامے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے
پشاور(آئی این پی )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے خیبرپختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر موجود ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، خیبرپختونخوا کی پولیس اور عوام روزانہ دہشت گردی کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ نہ صرف دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بن رہا ہے بلکہ اس کیخلاف سب سے بڑی مزاحمت بھی یہی خطہ کر رہا ہے، دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا