کیف (آئی این پی )یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی دوسری کھیپ ڈنمارک سے موصول ہوگئی۔غیرملکی خبر رساںادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولادمیر زیلسنکی نے ڈنمارک سے ایف 16 طیاروں کی دوسری کھیپ موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ زیلسنکی نے بیان میں کہا کہ یوکرین نے ایف 16 طیارے فراہم کرکے لیڈرشپ کی مثال قائم کی ہے۔ یہ ڈنمارک کا انسانی جانیں بچانے کے لیے بڑا قدم ہے۔