ون لنک کے ذریعے45245 ، کارڈ سے3685افراد نے ادائیگی کی
47 ہزر 563 افراد نے مینول بینک چالان کے ذریعے رقم جمع کروائی
اسلام آباد (بیورو رپورٹ)سرکاری حج سکیم کے تحت فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں نے حج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کردی ،1 لاکھ سے زائد سرکاری عازمینِ حج نے دوسری قسط جمع کر ا دی ،ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے دوسری قسط کی مد میں 61 ارب موصول ہوئے جبکہ ون لنک کے ذریعے 45 ہزار 245 ، کارڈ سے 3 ہزار 685 افراد نے ادائیگی کی، 47 ہزار 563 افراد نے مینول بینک چالان کے ذریعے رقم جمع کر ائی ،رہ جانے والی ادائیگی کے لئے نیشنل آئی ٹی بورڈ کا حج پورٹل یا پاک حج ایپ استعمال کی گئی ،حج پورٹل پر موجود میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ ڈائون لوڈ کر کے ڈاکٹر سے تصدیق کروانا لازم ہے،تصدیق شدہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حج پورٹل پر اپلوڈ کرنا لازم ہے ،عازمینِ حج نئی معلومات اور ہدایات کیلئے پاک حج ایپ لازمی استعمال کریں۔