پاکستان مخالف ممالک بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں اکٹھے ہو چکے:رانا تنویر

 نومبر کی آخری کال نے پی ٹی آئی کے جنون کو انا للہ وانا الیہ راجعون تک پہنچا دیاہے ،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار
مریدکے(آن لائن)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف تمام ممالک اور افراد بانی پی ٹی آئی کی حمائت میں اکٹھے ہو چکے ہیں لیکن پاکستانی عوام نے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ انہوںنے کہاکہ26 نومبر کی آخری کال نے پی ٹی آئی کے جنون کو انا للہ وانا الیہ راجعون تک پہنچا دیاہے اور یہ پارٹی انتشار کا شکار ہو چکی اور اس کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔رانا فارم ہاؤس پر نو منتخب ایم پی اے رانا طاہر اقبال، سابق وائس چیئرمین رانا ماجد نواز، رانا حسیب عامر اور میاں مدثر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے2014کے دھرنے میںبھی سول نا فرما نی کا اعلان کا تھا جو بری طرح ناکام ہوا اور اب کی بار اس کابرا حشر ہوگا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انتشار پارٹی کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سیاست نے عوامی شعور بیدار کردیا ہے اور ہر آنے والا الیکشن پی ٹی آئی سے نفرت میں اضافہ ظاہر کررہا ہے۔رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ ڈو آر ڈائی کا نعرہ لے کر اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والوں کی حالت پر ترس آ رہا ہے اور بشری ٰ بی بی کی آہ و زاری رکنے کا نام نہیں لے رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے گنڈہ پور بھاگتا رہا اب بشریٰ بی بی بھاگی ہے اور باری باری سب بھاگ جائیں گے۔