عمران خان اپنی سوچ سے کامیابی سے بہت دور ہیں، وہ اقتدار چاہتے ہیں تاکہ پھر سے میں نہیں چھوڑوں گا شروع کردیں، قاضی فائز عیسٰی کو انتہاتک پہنچا دیا
بانی اپنے مخالف کو مخالفت میں پوری طرح سے تگڑا کردیتے ہیں ،پی ٹی آئی والے ہر چیز کا ذمہ دار ہمیں ٹھہراتے ہیں اور پھر کہتے ہیں آپ کے پاس اختیارنہیں
اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسٰی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس انتہا پر پہنچا دیا کہ پھر جو ،ان سے ہوسکتا تھا وہ انہوں نے کیا ہے، بانی پی ٹی آئی میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ اپنے مخالف کو مخالفت میں پوری طرح سے تگڑا کردیتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی لیڈر شپ کے خلاف جہاں تک پہنچے ہیں اس کے بعد گنجائش بڑی کم رہ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تو عمران خان اپنی سوچ سے کامیابی سے بہت دور ہیں، وہ اقتدار چاہتے ہیں تاکہ پھر سے میں نہیں چھوڑوں گا شروع کردیں، ان کا فلسفہ ہے کہ وہ مخالف کو فریق نہیں دشمن سمجھتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنمائوں کے بیانات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ہر چیز کا ذمہ دار ہمیں ٹھہراتے ہیں اور پھر کہتے ہیں آپ کے پاس اختیارنہیں۔