گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان عراق کے سات روزہ مذہبی و سرکاری دورے پر روانہ

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان عراق کے سات روزہ مذہبی و سرکاری دورے پر روانہ

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ایک سات روزہ دورے پر عراق روانہ ہو گئے ہیں۔ اس دورے کا مقصد مذہبی و ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنا اور اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی مناسبت سے منعقدہ روایتی مشی میں شرکت کرنا ہے۔

دورے کے دوران گورنر پنجاب نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دیں گے، جہاں وہ دعا اور نذرانہ پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ نجف سے کربلا تک مشی میں بھی حصہ لیں گے، جو کہ اربعین کی مناسبت سے منائی جانے والی ایک مقدس مذہبی روایت ہے۔گورنر پنجاب اپنے اس دورے میں دیگر مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے اور مختلف مذہبی اور سرکاری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ پاکستان اور عراق کے درمیان ثقافتی و مذہبی روابط کو مزید فروغ دیا جا سکے۔یہ دورہ نہ صرف مذہبی اہمیت کا حامل ہے بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان بھائی چارے اور روایات کے تبادلے کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔