سندھ ہائیکورٹ، ای چالان کیخلاف فوری حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد

کراچی (آئی این پی )سندھ ہائی کورٹ نے ای چالان کے خلاف جماعت اسلامی، مرکزی مسلم لیگ، بس اونرز اور متعدد شہریوں کی درخواستوں پر ای چالان کے خلاف فوری حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی) ٹریفک پیر محمد شاہ سمیت دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔عدالت عالیہ میں منگل کے روز ای چالان کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی تو ایک درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کم اور کراچی میں بہت زیادہ ہیں، کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔فاضل جج نے درخواست گزار کے وکیل کو کہا کہ آپ کراچی کا موازنہ کسی اور شہر سے نہ کریں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہر جگہ کے اپنے ڈائنامکس ہیں، کیا کراچی کا کسی سے موازنہ بنتا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم بس مالکان کی طرف سے پیش ہوئے ہیں، بس کے مسافروں کو بٹھانے تک نہیں دیا جاتا۔عدالت نے کہا کہ تو آپ لوگ بس اسٹینڈ پر بسیں روکیں