پٹرولیم کے شعبے میں 2 ہزار ارب سے زائد کی بے ضابطگیاں

اسلام آباد(آئی ا ین پی)پیٹرولیم کے شعبے میں 2 ہزار ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ سیکریٹری پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسملگنگ روکنے کیلئے ملوث افراد کو سزائیں اور جرمانے بڑھائیں گے۔نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی پیٹرولیم کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں  پیٹرولیم ایکٹ ترمیمی بل 2025 زیر غور آیا۔سیکریٹری پیٹرولیم نے بتایا کہ بل کا مقصد پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ کو روکنا ہے، اسمگنگ کی روک تھام کیلئے سزائیں بڑھا رہے ہیں، ملوث افراد کیخلاف سزائیں، جرمانے بڑھائیں گے، کوشش ہے سارے شعبے کو ڈیجیٹلائز کیا جائے۔