لاہور(کرائم رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کلین اینڈ گرین پنجاب ویژن کے مطابق صوبائی وزیر مواصلات ملک شعیب احمد بھرت نے چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل کے ہمراہ رنگ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر رنگ روڈ پر جاری بیوٹیفیکیشن، مینٹیننس اور مرمت کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام مینٹیننس ورک اور شجرکاری مہم کو دو ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔صوبائی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی شہریوں کو محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے مزید ہدایت جاری کی کہ رنگ روڈ پر اوور اسپیڈنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کے سفر کو مزید محفوظ بنایا جا سکے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وڑن کے مطابق محفوظ، خوبصورت اور جدید شاہراہوں کے قیام کے لیے دن رات کام جاری ہے۔