رنگ محل: شرابی نے کار تنازع پرملازم کو دھو ڈالا

 ملزم اقدام قتل غیر قانونی اسلحہ سمیت متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)رنگ محل نشے میں دھت ملزم کا سٹینڈ ملازم پر تشدد کرنے کا واقعہ ،پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ترجمان کے مطابق رنگ محل کے علاقے میں عاصم نامی شخص نے سٹینڈ میں گاڑی کھڑی کرنے کے تنازعہ پر سٹینڈ کے ملازم کو  تشدد کا نشانہ بنایا ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس لینے پر پولیس نے ملزم  کو دو گھنٹے میں گرفتار کر کے ںشہری کی درخواست پر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ 81/26 درج کر لیا  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اقدام قتل غیر قانونی اسلحہ سمیت متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔